فیروزوالہ میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کی بھرمار‘ بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا
فیروز والہ (نامہ نگار) محکمہ ایجوکیشن کی ملی بھگت سے تحصیل فیروز والہ ، مریدکے ، شاہدرہ اور صنعتی ایریا میں گلی گلی غیر معیاری بغیر رجسٹر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بھر مار مفار پرست عناصر نے تین اور پانچ مرلے کے رہائشی مکانوں میں درسگاہیں کھول کر تعلیم کے نام پر تجارت شروع کر دی ہے محکمہ ایجوکیشن فیروز والہ ، مریدکے اور شیخوپورہ کے افسران اور عملے نے نذرانہ لے کر سکولوں کو لوٹ مار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ شہری حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری نجی تعلیمی اداروں کو فوری بند کیا جائے اور محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔