ناموس مصطفیؐ کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوں کو دونوں جہاں میں سرفرازی ملتی ہے: جلالی
لاہور (سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول ؐ کے زیر اہتمام تحریک لبیک یا رسول ؐ انٹر نیشنل سیکرٹریٹ مرکز صراط مستقیم تاج با غ لاہور میں اٹھال ،بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے حضرت غازی ممتاز حسین قادری کے دوسرے سالانہ عرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تحریک صراط مستقیم کے مبلیغین اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کرتے ہوئے کہا غازی ممتاز حسین قادری جیسے لوگ امت کا سرمایہ افتخار ہیں۔ناموس مصطفی ؐ پر جان قربان کرنے والوں کو دونوں جہاں میںسرفرازی ملتی ہے۔ ممتازحسین قادری شہید کے لہو نے امت کو ایک بیداری عطا کی ہے۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ تحریک لبیک یا رسول ؐتحریک صراط مستقیم ،الغالبون اورجلالیہ علماء کونسل کے کارکنان قافلوں کی شکل میں یکم مارچ کو غازی ممتاز حسین قادری کے مزار پر پہنچیں۔