احد چیمہ وہ طوطا جس میں شہبازشریف کی جان‘ بیورو کریسی کو رائیونڈ سے احکامات ملتے ہیں : عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کرپشن کا ہیڈ ہے احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے چھوٹا ڈان خوفزدہ ہے احد چیمہ منہ نہ کھول دے کچھ بیورو کریٹس نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد خط بھی لکھ دیا چھوٹے ڈان نے اپنا سسٹم بنایا ہوا ہے۔ زاہد سعید، سبطین فضل علیم کو تمام میٹروز کا سی ای او بنایا گیا قمر رسول اے سی ایس ، امداد بوسال ، محمد عثمان ، نبیل اعوان یہ سارے ان کے خاص بیورو کریٹس ہیں اس لئے ان سب کو احد چیمہ کیلئے بڑی تکلیف ہوئی ہے شہباز شریف نے اربوں روپے کے پلاٹ احد چیمہ کو دے رکھے ہیں اپنے خاص بیورو کریٹس کو منصوبوں پر لگایا ہوا ہے جس نے چائنہ کی ایس ای سی پی کو سٹیٹمنٹ دینے والے فیصل سبحان کا پتہ ہی نہیںکہاں غائب ہوگیا جسے عابد باکسر جیسے لوگوں سے اسے مروا دیا جائے گااحد چیمہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے آشیانہ ہائوسنگ کے اس کیس میں خواجہ سعد رفیق بھی پھنس جائیں گے لاہور میں احد چیمہ کو چھوڑنے کیلئے بینر لگ گئے ہیں کیونکہ احتجاج کرنے والوں کو احد چیمہ کے منہ کھلنے کا خطرہ ہے جبکہ بیورو کریٹس کا کام ریاست کی خدمت ہے شریف فیملی کی خدمت کرنا نہیںلیکن یہاں سارے بیورو کریٹس شریف خاندان کے فرنٹ مین ہیںحکومت نے سارے اداروں میں اپنے بندے بٹھا کر ادارے کمزور کردئے ہیںچند بیورو کریٹس نے خط لکھ دیا کہ احد چیمہ کو چھوڑو ورنہ ہم کام نہیں کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ احد چیمہ کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد پنجاب میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں سارے ادارے مفلوج ہیں گاڈ فادر اس لئے کہا گیا کہ شریف فیملی نے اداروں کو کنٹرول کیا ہواتھا جبکہ بیورو کریسی کا گاڈ فادر فواد حسن فواد ہے حکومت نے مرضی سے اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہیں ۔حدیبیہ پیپر مل کیس سے بچنے کیلئے چوہدری قمر زمان کو بٹھایا ۔چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ میٹرو بس کے لاہور ، اسلام آباد اور ملتان منصوبوںکی تحقیقات نیب سے کرائیں شہباز شریف نے 9 ہزار ارب روپے کے پراجیکٹ شروع کرائے لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شریف خاندان نے بیرون ملک بلیک منی رکھی ہوئی ہے نواز شریف کو 300 ارب کی کرپشن پر ہمارے کسی ادارے نے نہیں پکڑا تھا یہ معاملہ تو پانامہ لیکس میں بے نقاب ہوا تھااداروں کا استعمال کرنے پر انہیں گاڈ فادر کہا گیا آئی بی کے ہیڈکو ملازمت میں تین بار توسیع دی آفتاب سلطان آئی بی کا کام کرنے کی بجائے حلقوں کا انتخاب کر رہا ہے کہ کس حلقے سے کون جیت سکتا ہے عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو بھی استعمال کیا۔ پنجاب میں بیورو کریٹ ذاتی ملازم ہیں یہ رائیونڈ سے آرڈر لیتے ہیں ۔ سعد رفیق کو بھی نقصان ہو گا یہ سارے ملے ہوئے ہیں ان بیورو کریٹس پر شہباز شریف نے9 سال میں 9 ہزار ارب روپیہ خرچ کیا یہ اتنا پیسہ ہے کہ لاہور سے کراچی سے موٹروے بھی بنا لیں تو اتنا پیسہ نہیں لگتا پاکستان میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر کے بچے انتقال کر جاتے ہیں یہ پیسہ بیورو کریٹس کے ذریعے استعمال کیا گیامیں نے پشاور چار ارب روپے میں عالمی معیار کاشوکت خانم ہسپتال بنایا۔خیبر پی کے میں مدارس ریفارمز کا مقصد مدرسوں کے بچوں کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے کیونکہ پاکستان پر مدرسوں میں پڑھنے والوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ہماری ملک کی ایلیٹ غریب کے بچوں کو حقارت سے دیکھتی ہے۔ 25 لاکھ بچے مدارس میں پڑھتے ہیں کیونکہ یہاں سے کوئی جج‘ انجینئر‘ ڈاکٹر نہیں بنتا‘ ہم نے مدرسہ حقانیہ سے کنٹریکٹ کیا ہے۔ ان کی پوری چین ہے۔ مدرسہ حقانیہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان بچوں کو مین سٹریم کریں گے۔ ہماری اس کاوش پر بھی لوگ پیچھے پڑ گئے ہیں شہباز شریف نے 9 ہزار ارب روپیہ 9 سالوں میں خرچ کیا غریب کے بچوں کے لئے کیا کیا۔ میگا پراجیکٹس پیسہ بنانے کے لئے بنائے جاتے ہیںآئی ایم ایف کی رپورٹ ہے کہ تیسری دنیا کے اندر بڑے پراجیکٹس بنائو بڑی کمیشن نکالو باہر کمیشن لے جائو ملتان میٹرو بس ہی نہیں چلی 30 ارب کا پراجیکٹ ہے۔ کے پی کے میٹرو کا سال کا خسارہ اڑھائی ارب ہے یہ کیسا پراجیکٹ ہے پختونخوا کی میٹرو نفع کمائے گی عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ساے پراجیکٹ مال بنانے کے لئے بنائے عدالت نے اورنج ٹرین کا کنٹریکٹ مانگا تو کہا کہ خفیہ ہے عوام کے پیسے سے کیسے خفیہ کنٹریکٹ ہو سکتا ہے اب فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے اس کا پتہ ہی نہیں کہ کدھر ہے چیف جسٹس صاحب اس ظلم کا نوٹس لیں یہ مافیا نہیں تو کون ہے اوپر گاڈ فادر ہے اور نیچے چھوٹا ڈان ہے۔تین سالوں میں قصور میں137 لوگ مروا دئیے سبزہ زار میں دو بچے مار دئیے عابد باکسر نے خود کہا کہ شہباز شریف خود لوگوں کو مروانے کے آرڈر کرتا تھا عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک سال میں 64 دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کیں اور 40 سال پرانے کنٹریکٹ بھی دکھائے چیلنج کرتا ہوں اسمبلی کے اندر بیٹھے 99 فیصد لوگ ان سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے جو میں نے دئیے ہیں پوچھتا ہوں شہباز شریف نے نیب کو کیوں دھمکی دی اور احد چیمہ کو بچانے کے لئے کیوں بیورو کریٹس کو آگے کر رہا ہے نواز شریف جواب دینے کی بجائے کیوں رونا دھونا کر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اور عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہا ہے مے فیئر کے فلیٹس کا جواب کیوں نہیں دیا ایک قطری خط دیا جو فراڈ ثابت ہوا ہے ساری قوم انہیں کہہ رہی ہے کہ ڈرامہ کر کے ہمیں بے وقوف نہ بنائیںشریف خاندان سے شروع سے پولیس کو تباہ کیا۔
عمران