لاہور: مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں چار ڈاکوؤں نے غلام قادر کے کارپٹ تیار کرنے کے کارخانے میں گھس کر لوٹ مار شروع کی ،تو غلام قادر کے بھائی غلام حیدر نے مزاحت کر دی ۔جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کیغلام حید ر کوشدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی کے علا قہ میںشہر وز کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر 8لا کھ روپے ، نو اب ٹا ئو ن کے علا قے میںجہا نگیرکے گھر سے4لا کھ روپے ، نیوانا ر کلی کے علا قہ میںمبا رک کے گھر سے3لا کھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، گا رڈن ٹا ئو ن کے علا قہ میںمجا ہد کی فیملی سے3لاکھ مالیت ،مصر ی شا ہ کے علا قہ سے نو از کی فیملی سے2لا کھ روپے ،ہنجر وال میںشا ہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ارروپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی6وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے سو ل لا ئن سے جا وید،شفیق آ با د میں جعفر کی گاڑیاں جبکہ شا ہد ر ہ سے اشفا ق ،چو ہنگ میںعمر ان،اکبر ی گیٹ میںنعما ن،لٹن روڈ میںیو سف،مسلم ٹا ئو ن سے رضو ان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔