رائیونڈ: درباروں کے متولی قبضہ مافیا بن گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں
رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل مراکہ کے علاقہ جلیانہ میں محکمہ اوقات کی ملکیت 9ایکٹرکی اراضی پر قائم 2درباروں دربار بابا شاہ علاﺅالدین سرکار اوردرباربابا شاہ ولی پر متولی نے مقامی قبضہ گروپ کیساتھ ملکر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا ،6کنال اراضی پر ذاتی تعمیرات بنالیں ،3ایکٹر اراضی پر قائم درباروں کو مسمار کرکے جگہ کی فروخت شروع کردی ہے ، تھانہ سندرپولیس کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ،موضع جلیانہ کے درجنوں افراد نے نوازشریف فارم کے سامنے مذکورہ قبضہ گروپ کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔