حسن رضا پاشا1263 ووٹ لیکر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بارکے صدر منتخب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2018 . 19 ء میں سخت مقابلے کے بعد حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ1263 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل ملک وحید انجم ایڈووکیٹ نے 1195 ووٹ حاصل کئے حفظہ بخاری ایڈووکیٹ1346 ووٹ حاصل کرکے بار کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئیںان کے مدمقابل سردار منظر ایڈووکیٹ نے 1122 ووٹ حاصل کئے احمد حیدر شاہ ایڈووکیٹ 1568 ووٹ حاصل کرکے نائب صدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل عظمت خٹک ایڈووکیٹ نے 832 ووٹ حاصل کئے راشدہ زینب ایڈووکیٹ 1134 ووٹ حاصل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہوگئیں ان کی مد مقابل شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے 1103 ووٹ حاصل کئے ملک عامر عباس ایڈووکیٹ 1367 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل مطیع کیانی ایڈووکیٹ نے 1098 ووٹ لئے پولنگ ہفتہ کی صبح 9 بجے سے بغیر وقفہ چار بجے تک ہوئی چیئرمین الیکشن بورڈ اظہر نوید شاہ کی سربراہی میں 29 رکنی بورڈ نے پولنگ اور نتائج کی نگرانی کی اور نتائج کا اعلان کیا بار کے چار ہزار236 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا الیکشن کے دوران پولیس نے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے تھے شدید بارش میں بھی راولپنڈی ضلع اور اٹک جہلم ، چکول کے اضلاع کے وکلاء حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ہائیکورٹ پہنچے دن بھر ہائیکورٹ بار اور اسکے اطراف وکلاء کی گہما گہمی رہی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2018 . 19 ء میںسید عرفان اللہ شاہ ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے ۔