سمندری : لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر رکشے میں بچی کو جنم دیدیا
سمندری (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا غیر مناسب رویہ زچگی کیلئے ہسپتال آنے والی خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر رکشے میںبچی کو جنم دیدیا۔ نواحی گائوں چک نمبر 441 سادھانوالی کا فقیر حسین اپنی بھابھی رضیہ بی بی کو زچگی کی حالت ڈلیوری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے خاتون کو چیک کئے بغیر ادویات لکھ کر 5 دن بعد میں آنے کا کہا خاتون کے ورثاء کے مطابق خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو زچگی کی تکلیف سے آگاہ کیا لیکن ڈاکٹر نے اس پر توجہ دینے کی بجائے ہتک آمیز رویہ اپنایا کمرے سے نکال دیا۔ مذکورہ خاتون کی تکلیف میں اضافہ ہوتا گیا جسے اس کے ورثاء واپس لے کر جا رہے تھے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گیٹ رکشہ میں ہی پر بچی کی پیدائش ہو گئی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال کے بالمقابل ایک پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی ڈلیوری کا عمل مکمل ہوا۔ لواحقین نے ڈاکٹر کے اس نامناسب رویہ کے خلاف ایم ایس کو درخواست دی جنہوں نے اس پر انکوائری کروانے کا عندیہ دے دیا۔