ہیروئن بھرے کیپسول نگل کر قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان ہیروئن بھرے کیپسول نگل کر قطر سمگل کرنا چاہتے تھے گرفتار ملزمان میں مختیار احمد ، بابر علی اور محمد شریف شامل ہیں جو قطر ائر لائن کی پرواز سے دوحہ جانے کیلئے ائرپورٹ پہنچے جہاں اے این ایف کائونٹر پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیاملزمان کو ان کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول نکالنے کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔