نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کا افتتاح20 اپریل کو ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کا افتتاح20 اپریل کو ہوگا جس کے ساتھ ہی ائرپورٹ آپریشنل ہوجائے گا جس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نگرانب ٹاسک فورس اور کمیٹیاں قائم کردی ہیں ائرپورٹ انتظامات کیلئے منیجمنٹ اور سٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ائرپورٹ کے افتتاح کے منصوبے کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی 10 اپریل2007 ء کو سابق صدر پرویز مشرف نے نئے ائرپورٹ کی بنیاد رکھی تھی 2007 ء سے2008 ء تک ائرپورٹ کے کام پر40 فیصد کام کیا گیا تھا 2008 ء سے2013 ء تک 30 فیصد اور2013 ء سے2018 ء تک باقی30 فیصد کام مکمل کیا گیا ائرپورٹ کے افتتاح تک میٹرو بس منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا افتتاح کیلئے منیجمنٹ کمیٹی میں سول ایوی ایشن کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں جبکہ سٹیئرنگ کمیٹی میں ڈپٹی ڈی جی سیکیورٹی ، ڈائریکٹر کمرشل ، ڈائریکٹر ایچ آر ، ڈائریکٹر سیکیورٹی ،ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر آپریشن شامل ہیں جبکہ ٹاسک فورس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ، پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ منیجمنٹ کنسلٹنٹ پر مشتمل ہے ۔