چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی کیلئے تشہیر کا عمل شروع
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن کے لئے وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سے باقاعدہ طور پر اخبارات میں تشہیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کے مطابق اعلیٰ تعلیمی شعبے میں 20سالہ تجربہ اور بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیات ہی اس عہدے کے لئے اہل تصور کی جائیں گی۔ کور آرڈینیٹر ورکنگ گروپ محمد مرتضیٰ نور نے کہا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے دئے جانے والے اشتہار میں عمر کی کوئی قید نہیںر کھی گئی جو کہ انتہائی خوش ائند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے جانے والے غلط فیصلوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی شعبہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔