بلوچی عوام کی آواز اٹھانے میں عاصمہ جہانگیر نے اہم کردار ادا کیا،افرا سیاب
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)عاصمہ جہانگیرجمہوریت کی حسن، امن اور مساوات کی پیامبر،عورتوں کی حقوق کی علمبردار، مذہبی اقلییتوں کی آواز ، گلگت بلتستان، بلوچستان اورجبری گمشدہ افراد کی جنگ لڑنے والی خاتون ہمیشہ ہمارے دلوں میں زند ہ رہے گی،عاصمہ جہانگیر کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوںنے نیشنل پریس کلب میں تعزیتی سیمینارمنعقد کیا۔عاصمہ جہانگیر کی شخصیت قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال تھیں ، تحریک عدلیہ آزادی،،فوجی آمروں کے خلاف طویل جدوجہدمظلوم عوام کی آواز تھیں، سیمینار میں اے این پی کے رہنماافراسیاب خٹک ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، نصرین اظہر (ایچ آر سی پی)،عنبرشمسی، عصمت شاہ جہان (اے ڈبیلو پی)، عاصم سجاد اختر، طلبائ،جڑواں شہروںکی ٹریڈ یونین ورکرز ، دانشوروں اورادیبوں سمیت پارٹی کارکنان شریک ہوئے ، مقررین نے کہا عاصمہ جہانگیر کی زندگی ایک طویل جدوجہد پر مبنی ، افراسیاب خٹک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر 1961کے مارشل لاء کے خلاف تحریک میں بھرپور سرگرم تھی، ضیاء الحق نے عورتوں کے خلاف قوانین بنائے ، گلگت بلتستان سمیت بلوچی عوام کی آواز اٹھانے میں عاصمہ جہانگیر نے اہم کردار ادا کیا ، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی ،بچیوں کی شادیاں، معاشرے میں عورت اور مرد برابر ،مذہبی اقلتیوں کی حقوق ، قانون کی با لا دستی پر یقین اور سب سے بڑھ کر وہ جمہوریت کے چاہنے والوں میں سے تھیں،نصرین اظہر نے کہا ان کی شخصیت بے ڈر اور بے خوف تھی ،نظریاتی اختلاف رکھنے کے بائوجو دمظلوم لوگوں کی آواز بنتی تھیں۔سیمینار میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد پر بنائی گئی دستاویزی فلم پیش کیں گئی ، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوں نے عاصمہ جہانگیر کی طویل جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔