امریکہ اور اسرائیل تہران کی دفاعی طاقت سے اچھی طرح واقف ہیں: ایران
تہران (آن لائن) ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینئر مشیر میجر جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ وہ ایران کےخلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہفتہ کو ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے سینئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نیز صوبہ خوزستان میں اعلیٰ فوجی حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے کہ ایران، افغانستان اور عراق نہیں ہے اور مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران اس حد تک طاقتور ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران بڑی علاقائی طاقت ہے اور وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہے۔
ایران