کراچی: دفتر کے کچن اور خالی پلاٹ سے 2 نعشیں برآمد، رینجرز کی کارروائیوں میں 18 ملزم گرفتار
کراچی (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راشد منہاس روڈ پر واقع دفتر میں چھاپہ مارا ترجمان رینجرز کے مطابق اس مشترکہ کارروائی کے دوران دفتر کے کچن میں دفنائی گئی نوجوان ظفر امتیاز کی لاش برآمد کر لی گئی چھاپے کے دوران ظفر کو قتل کرنے والا ملزم سید علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ آئی این پی کے مطابق نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو مبینہ طور پر جلا کر اس کی نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی ، بلال کالونی تھانہ پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ایچ کے خالی پلاٹ سے محمد کلیم نامی نوجوان کی جھلسی ہوئی نعش ملی۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس کے مطابق مقتول نے 3 ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بریگیڈ‘ کلفٹن عوامی کالونی سے 8 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کئے گئے۔ ماڈل کالونی اور ملیر سٹی سے 4 ملزم گرفتار کئے گئے۔ ملزم ڈکیتی‘ منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ چاکیواڑہ اور کلری سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزم گرفتار کئے گئے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں میں ایم کیو ایم لندن اور حقیقی کے 5 کارکن بھی شامل ہیں۔
کراچی نعشیں برآمد