آزاد کشمیر کو سوئٹزر لینڈ کی طرز پر بنانے کا کام شروع کر دیا: مقصود جرال، تصور حیات
برسلز (نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بیلجئم کے صدر مرزا مقصود جرال اور یورپ آزاد کشمیر کے کنوینئر راجہ تصور حیات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کو سوئٹزر لینڈ کی طرز پر بنانے کا کام شروع کر دیا۔ پاکستان میں لاتعداد ترقیاتی کاموں سے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتیں اور قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کو مائنس کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے جب کہ نادان نہیں جانتے کہ میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کو ختم کرنا راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کا احسن اقدام ہے۔ ایکٹ 74 کے خاتمے سے نہ صرف آزاد کشمیر حکومت بااختیار ہو گی بلکہ فیصلوں کو تقویت ملے گی۔