;پاکپتن: شادی والے گھر میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا‘ اہل علاقہ نے درگت بنا ڈالی
پاکپتن (نامہ نگار) شادی والے گھر میں چوری کرنیوالے چور رنگے ہاتھوں علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، خوب درگت بنائی، سر کے بال مونڈ دیئے، منہ کالا کرکے گدھے پر بیٹھا کر پورے محلے میں گھمایا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے محلہ عید گاہ میں شادی والے گھر میں چور گھس کر چوری کررہا تھا جس کو اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے چور کو خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے سر کے بال مونڈ دیئے اور منہ کالا کرکے گدھے پر بیٹھا کر پورے محلہ کا چکر لگوایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے اور چور کو گرفتار کر لیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ سے ہمارے گھروں میں چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔
چور پکڑا گیا