سلانوالی: ناکے پر ڈاکوﺅں اور راہگیروں میں مڈبھیڑ‘ ساتھی کی گولی لگنے سے ایک ملزم ہلاک
سلانوالی‘ سرگودھا(نامہ نگاران)سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی کیلئے لگائے گئے ناکہ پر ڈاکوﺅں اور راہگیر میں مدبھیڑ ڈاکوﺅں کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے ساتھی ڈاکوہلاک ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی‘ ڈاکو ساتھی ڈاکو کی نعش چھوڑ کر فرار پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاکے حوالہ کر دی۔
بعد ازاں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے راہگیر محمد حبیب کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر156شمالی کے محمد حبیب کے مطابق کہ میں ضروری کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر موضع جھامرہ گیاتھا‘ واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں چک نمبر156شمالی کھجی موڑکے قریب ڈاکوﺅ ںنے ناکہ لگارکھا تھا جہاںڈاکو نے مجھے روکا اور مجھ سے موبائل فون اور نقدی 2200روپے اور موٹر سائیکل چھین لیا جب ڈاکو میرے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے لگے تو میں نے موٹر سائیکل پر پیچھے کی طرف بیٹھے ڈاکو کو جھپا ڈال کر پکڑ لیا اس دوران دوسرے ڈاکو نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کی جس کی زد میں آکرڈاکوﺅں کا اپنا ہی ساتھی تصور عباس عرف گدڑی ولد قادر بخش قوم گرو ساکن چک نمبر131شمالی سلانوالی ماراگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پررپہنچ گئی‘ ڈاکو تصور عباس کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد حبیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ڈاکو ہلاک