سرینگر: افسروں کے روئیے سے دلبرداشتہ مسلمان بھارتی فوجی کی خودکشی کی کوشش‘ ہسپتال منتقل
سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی کی کوشش، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارت کے فوجی افسران کے روئیے سے شاکی ایک فوجی جوان نے خود کشی کی کوشش کی ہے اور سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی تاہم اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے اہلکار کا نام محمد عامر بتایا گیا ہے جو مقبوضہ کشمیر کا رہائشی اور بھارت کے غیر مسلم فوجی افسران کے روئیے سے تنگ تھا۔ اعلیٰ حکام اور سینئر اہلکار اسے لعن طعن کیا کرتے رہتے تھے۔
دوسری جانب فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گولی اتفاق سے اس وقت چلی جب عامر بندوق صاف کر رہا تھا۔
فوجی/ خودکشی