ثروت اعجازکی دبئی میں مشرف سے ملاقات‘ موجودہ سیاسی صورتحال‘ اتحاد پر تبادلہ خیال
لاہور ( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی ملاقات،دونوں رہنماﺅں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پرپرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات پر پاکستان کو فوقیت دینا ہوگا ،اداروں سے ٹکراﺅ کی سیاست سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوگا ،ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کےلئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ،موجودہ ملکی سیاسی بحرانی کیفیت سے نمٹنے کےلئے تمام سیاسی اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پاکستان کے استحکام کےلئے کام کرنے پر زور دیا ،پرویز مشرف نے ثروت اعجاز قادری کو پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی ،اور اُمید ظاہر کی کہ اس اتحاد کی کامیابی سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی لوٹ آئے گی۔اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2018ءالیکشن میں ووٹ کے ذریعے انقلاب لاناہوگا۔دینی وسیاسی قوتوں کا اتحاد ملک کےلئے جب اچھا ہوگا جب سب اپنی انا ختم کرکے ملک کےلئے کام کریں ۔انہوں نے پرویز مشرف کو مرکز اہلسنت کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد کےلئے مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔
مشرف/ملاقات