سعودی عرب کی اسرائیل‘ ایران کی بھارت سے دوستی لمحہ فکریہ ہے: آغا حامد موسوی
اسلام آباد (پ ر) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل و بھارت کے ساتھ مسلم ممالک کے یارانے وحدت اسلامی کے منافی ہیں۔ امریکہ بھارت اسرائیل کا شیطانی ثلاثہ کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا۔ مظلوم فلسطینیوں ‘ کشمیریوں کو بھلا کر سعودی عرب اسرائیل سے پینگیں بڑھا رہا ہے اور ایران بھارت سے دوستی نبھا رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستانی اداروں اور سیاستدانوں کی باہمی چپقلش دشمنوں کا کام آسان کر رہی ہے۔