موجودہ دور حکومت میں شریف برادران خوشحال عوام بدحال ہوگئے: ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے کہا ہے کہ شہباز شرےف نے تمام منصوبے مال بنا نے کے لےے شروع کےے ،شہباز شرےف کمےشن مافےا کے سرغنہ بن چکے ہےں ، نواز شرےف آج کل اپنے جلسوںمےں عوام کو گھر دےنے کے وعدے کر رہے ہیں جبکہ چھوٹا بھائی غرےب عوام سے آشیانہ دےنے کے نام پر مذاق کررہا ہے آشیانہ سکےم کے نام پر فراڈکےا گےا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کا ہر منصوبہ فراڈ ہے اور کرپشن سے آلودہ ہے، لوگوں کو آشیانہ سکیم کے تحت گھر ملا ہوتا تو نیب وزیراعلیٰ کو طلب نہ کرتا ‘قوم جھوٹے دعوﺅں سے بیزار ہے۔ شہباز شریف اپنے طویل ترین دور اقتدار میں مال بنانے کے سواکچھ نہےں کےا ۔پنجا ب کے نااہل حکمرانو ں نے اپنی تجوریاں بھری عوام کو بدحا ل اور خو د خو شحا ل ہوئے۔