پٹرولیم، اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں متوقع 20 فیصد اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا: سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ حکومت کا ہر دن عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل رہا ہے اور اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل ، دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔