بے وجہ گرفتاریاں شہریوں کے حقوق پامال کرنے کے مترادف ہیں: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءمحمدخالد جو ئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور ہی کر پشن کے خلاف جہاد ہے ملکی ادارے بلاخوف حکو مت پنجاب کے خلاف انکوئریاں کر یں کر پشن کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد گرفتاریاں عمل میں لانی چاہئے بلا وجہ گرفتاریاں عوام کے بنیادی حقوق پامال کر نا ہے پنجاب حکومت نے تمام منصوبے کرپشن سے پاک اور ایمانداری سے مکمل کئے ہے جن کی عالمی سطح پر بھی تعریفیں ہو رہی ہے سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی انتہا کر دی ان کے دوراں اقتدار میں کرپشن کے بڑے بڑے سکنیڈل سامنے آئیے لیکن ان کی تمام انکوئریاں فائلوں میں بند پڑی ہیں۔