ملک کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانا عمران کا مشن ہے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانا عمران خان کا مشن ہے پوری قوم ملک لوٹنے والوں سے چھٹکارا چاہتی ہے احتساب شروع ہوا تو کرپٹ عناصر نے آسمان سر پر اٹھایا بہت جلد ان کے تمام جرائم کا حساب ہوگا پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بنا تھا لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا عمران نے قوم میں بیداری پیدا کی ہے۔