صومالیہ میں کار بم دھماکے، 18 افراد ہلاک، 20زخمی
وغادیشو (این این آئی) صومالیہ کے دارالحکومت میں دو کار بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ الشباب نے قبول کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو پولیس اور ایمبولینس سروسز کے اہل کاروں نے کہاکہ جس دوران کار بم دھماکے ہوئے ، عین اسی وقت صدارتی محل کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدی قادر عبدی رحمان نے بتایاکہ انہوں نے اب تک 18 نعشیں اور 20 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوسرا دھماکہ اس کار میں ہوا جسے ایک ہوٹل کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔یہ ہوٹل صدارتی محل کو جانے والی سڑک پر قائم ہے۔پولیس نے بتایا کہ پہلا کار بم دھماکے کے موقع پر کار میں سوار دہشت گرد نے سیکیورٹی چوکی پر ایک اہل کار کو گولی مار کر اسے عبور کرنے کی کوشش کی ۔میجر عبدالہی نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہونے سے پہلے عسکریت پسند صدارتی محل کے قریب ایک سٹرک پر کود گئے جہاں کئی فوجی پہرہ دے رہے تھے۔ اس دوران گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔