نواز شریف 4 مارچ کو کوٹلہ ارب علی خاں میں جلسہ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار) ایم این اے چوہدری عابد رضا کی دعوت پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 4مارچ بروز اتوار کوٹلہ ارب علی خاںمیںتاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ایم این اے عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی قیادت میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ کوٹلہ کی سڑکوں اور چھتوں پر کھڑی عوام اپنے محبوب قائد پہ گل پوشی کرے گی۔ سابق وزیراعظم جی ٹی روڈ سے اترکر براستہ بسم اللہ موڑ گلیانہ، لنگڑیال، منڈاہڑ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پہنچیں گے اس کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے کوٹلہ فٹ بال گرائونڈ نزد بوائز ڈگری کالج پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ پانامہ کیس فیصلے کے بعد نوازشریف کا عوامی رابطہ مہم کے موقع پر بھی ضلع گجرات میں سب سے بڑا اور تاریخ ساز استقبال بھی کوٹلہ برادران نے کیا تھا جس کی بنا پر پارٹی کی مرکزی قیاد ت نے جلسہ عام کی میزبانی بھی کوٹلہ برادران کو سونپی ہے۔