موجودہ صورتحال میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے: مولانا شیرانی
کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی گروہی مفادات سے نکل کر اجتماعی اور ملکی مفاد کے لئے آگے بڑھ کر ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ عوام کی نظریں سیاسی جماعتوں پر مرکوز ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر و رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد سے ان کی رہائش گاہ پر جامعہ مطلع العلوم میں ملاقات کے دوران کیا۔
مولانا شیرانی