کرپشن الزام بدنام کرنے کی سازش نیب کیساتھ تعاون پر تیار ہوں‘ سائرہ افضل
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیرقومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کرپشن شکایت کو جلد نمٹانے کیلئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھ دیاخط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہوں نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ، کرپشن الزامات کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، نیب کے ساتھ مکمل تعاون کو تیار ہیں ۔وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیام کہ کرپشن شکایت کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس سے میری ایمانداری اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ اجلاس میں وزیر قومی سائرہ افضل تارڑ اور پی ایم ڈی سی کے صدر کے خلاف کرپشن شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی اور یہ انکوائری نیب راولپنڈی کرے گا۔
سائرہ افضل