پتنگ کی ڈور ایم کیو ایم کارکنوں کے ہاتھ میں رہے گی ، فاروق ستار
کراچی( خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ ہوں پتنگ کا نشان بھی میرے پاس ہے اس پتنگ کی ڈور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ہاتھ میں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے لائنز ایریا میں کارکنوں سے خطاب میں کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈمی سربراہ کے طور پر میںپارٹی میں کام نہیں کرسکتا۔ پہلے بہادر آباد والوں نے مجھے فارغ کیا پھر کارکنوں نے انہیں فارغ کردیا۔ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ انشا اللہ پتنگ اڑتی رہے گی اس پتنگ کو کوئی نہیں چھین سکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ ایک ہوگا 5 نہیں ہوں گے۔ یقین دلاتا ہوں کہ پتنگ کو چھینا جھپٹی میں پھٹنے نہیں دوں گا۔ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہاکہ میں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ایک فارمولا دیا تھا ۔بہادر آباد والے الیکشن کمیشن ، میڈیا معاملہ چوراہے پر لے گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ عزیز آباد بھی جائیں گے وہ وقت دور نہیں جب جناح گراﺅنڈ بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ءکے الیکشن شان و شوکت سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1992ءمیں آپریشن ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ 1992ءمیں ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی۔
فاروق ستار