نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگنے سے ریکارڈ جل گیا
کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگ جانے کے باعث ریکارڈ جل گیا۔ ہفتے کی شام سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کے باعث بیواﺅں کا ریکارڈ جل گیا ہے۔ آگ لگی تھی یا لگائی گئی اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ۔ آگ نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگی ہے جہاں چیف سیکریٹری اور صوبائی وزراءکے دفاتر موجود ہیں آگ لگنے پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے بھیج دی گئیں جب کہ ریسکیو ایمبولینس، عملہ، پولیس اور رینجرز بڑی تعداد میںموجود ہیں۔