میا ں صاحب چا ہتے ہیں ملک ان خواہشات پر چلے آئندہ حکو مت ہماری ہوگی بلا ول بھٹو مراد علی شاہ
سکھر ( نا مہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ٹکراﺅ کی پا لیسی نہ ہی جمہوریت اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے ہماری حکو متیں ختم ہوئی اور آپ کی بحال ہوئی جوڈیشری کی تاریخ میں کیا ایسی کوئی مثال ہے میا ں صاحب آپ کو کیو ں نکا لا یہ عوام کے مسائل نہیں ہے میا ں صاحب کیا چا ہتے ہیں کہ ملک آپ کی خواہشات اور ڈکٹیشن پر چلے ہم نے جمہوری نظام کے لئے قر بانیا ں دی ہیں اور آپ نے کیا کیا ہے ملک میں ایشوز پر بات نہیں کی جارہی ہے نواز شریف اور عمران خا ن کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے یہ دونو ں مر ے جار ہے ہیں کہ کچھ کر کے اقتدار حا صل کرسکیں عمران خا ن انگلی کے آسرے میں ہے تو نواز شریف انگو ٹھے خریدنے کے چکر میں ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے سکھر میں این آئی سی وی ڈی یو نٹ کے افتتا ح کے سلسلے میں منعقدہ تقر یب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا بلا ول بھٹو نے مزیدکہاکہ جلسے تو اپو زیشن کر تی ہے حکو مت عوام کے مسائل حل کر تی ہے عوام شو بازی اور حقیقی خدمت میں فر ق کریں ملک کا وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم ما ننے کو تیار نہیں ہے کے پی کے میں پانچ سالوں کے دوران ایک اسپتال بھی نہیں بنا یا گیا چارو ں صوبوں سے زیا دہ اورنج ٹرین کا بجٹ ہے انہو ں نے کہا کہ سندھ کو مخالفین کی حکو متوں نے بگا ڑا اور ہم نے بنا یا ہے سندھ حکو مت میں سب سے آگے ہے اور رہے گی سندھ حکو مت میں ڈس فنکشنل الائنس گھو م رہا ہے میں سوال کر تا ہو ں کہ کیا اس الا ئنس میںشامل افراد نے کر پشن نہیں کی ہے ہم سندھ میں سو فیصدبہتری کی طرف لے جا رہے ہیں بلا ول بھٹو نے کہا کہ ملک کے اثا ثے اونے پونے دامو ں میں بیچ رہے ہیں ا پنی ایئر لا ئن چلا نے کے لئے قومی ایئر لا ئن کو بیچ رہے ہیں حا لا ت جیسے بھی ہوں اپنی ماں کا زیور نہیں بیچا جاتا کے پی کے حکو مت سے حقانیہ مدرسے کو پہلے 30ارب اور اب27 کر وڑ روپے دیئے اتنی بڑی رقم ایک صو بے کو دینے کا کیا مطلب ہے بعد ازاں مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی کا میا بی حاصل ہوگی اور انشاءاللہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی ہی حکو مت بنا ئے گی انہو ں نے کہا کہ وفاق نے جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ بھی نا مکمل ہیں ہا ئی وے کے منصو بوں میں بھی سندھ کو کم حصہ دیا گیا ہے چار سوارب روپے میں سے صرف27 ارب ر وپے کے منصوبے رکھنا زیادتی ہے سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بھی پیپلز پارٹی ہی خاتمہ کرے گی ۔
بلا ول بھٹو مراد علی شاہ