ایل ایس ڈی سے متا ثرہ بچوں کو انزائم تھر اپی کی سہو لت دی جائے ، طبی ماہرین
کراچی( ہیلتھ رپو رٹر) خو ن کی پیدا ئشی مو زی بیماری ، لا ئسو سو مل اسٹو ریج ڈس آرڈرز ( LSD )کو کو ر کمیٹی اور ماہرین کے پینل نے صد ر پاکستان ، وزیر اعظم ، گورنر ، صو بائی وزرائے اعلیٰ اور وزرائے صحت سے مریضو ں کے علا ج کے لئے ما لی معاونت کی اپیل کی ہے ۔ LSD کے مو ضو ع پر معلو ما تی سیمینار ، نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیز ریز کے زیر اہتما م منعقد کیاگیا ۔ طبی ماہرین کے پینل نے مطا لبہ کیا کہ حکو مت مریض بچوں کے علا ج کے لئے انزائم تھراپی کی دستیا بی بھی یقینی بنا نی ہوگی ۔ ممتاز ہیما ٹو لو جسٹ پر وفیسر طاہر شمسی نے کہا ، زچگی کے دوران ایل ایس ڈی کی تشخیص کے مراکز کے قیا م کی ضرورت ہے تا کہ ایسے مریضو ں کا قبل از پیدا ئش پتہ لگ سکے ۔ان بیماریوں کے مریضو ں کی قلیل تعداد ہو نے کے با عث حکو مت کوفوری طور پر ان کے مفت علا ج کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے ۔ مقررین نے حکو مت سے سا ئسو سو مل اسٹوریج آرڈرز( LSD) کے مریضو ں کے لئے پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے کہا انزائم تھرا پی پر مشتمل علا ج پاکستان میں مریضو ں کی اکثریت کی استطاعت سے باہر ہے مقرین نے ایسے مریضو ں کے ساتھ تعاون کے لئے حکو مت پاکستان ایک خصوصی فنڈ مختص کر نے کا مشورہ کیا ۔ ماہرین نے مزید کہا ان مریضو ں کی بیت المال سے مالی امداد اورایک آرفن ڈرگ پا لیسی کی بھی ضرورت ہے۔