قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں اختلافات کی افواہیں
سنچورین (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو کلین سویپ کے بعد جہاں تنقید کا سامنا ہے وہاں اطلاعات ہیں کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں میں بھی اختلافات ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ تکرار تیسرے ٹیسٹ میچ میں نئی گیند لینے نہ لینے کا نتیجہ تھی جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے زیادہ رنز بنا لئے۔