خواتین کیلئے خدمات پر شیری رحمن کو یو این سمتھ کالج کا میڈل دینے کا اعلان
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن کو ان کے کارہائے نمایاں اور خواتین کے حقوق کیلئے خدمات پر یوایس سمتھ کالج میڈل دیا گیا۔ 1962ءمیں جاری ہونے والا سمتھ کالج میڈل سالانہ بنیاد پران شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنی زندگیوں میں مثالی خدمات سرانجام دیتی ہیں۔