انفرادی اور اجتماعی رویوں کو درست کرکے ہی ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر معاذ احمد
لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور اسے صرف میڈیکل پرابلم نہ سمجھا جائے اور اسے انفرادی اور اجتماعی رویوں کو درست کرکے ہی ختم کیا جاسکتا ہے، ہر فرد کو اپنی اور اداراتی سطح پر یہ رویہ اپنانا پڑے گا کہ کھڑے پانی کی کوئی جگہ نہ ہو، ماحول صاف ستھرا رکھا جائے اور ذاتی صفائی کا خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر معاذ احمد نے گزشتہ روز شروع ہونے والی ڈینگی مہم کی تیاریوں کے ضمن میں انسٹیٹیوٹ کے سٹاف، فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب میں کیا۔