فرید پراچہ کی پی ایم ایس کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد

Feb 25, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے رائے منظور ناصر کو پی ایم ایس آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر، عبدالقیوم کو جنرل سیکرٹری اور نوید حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم ایس آفیسر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران امانت، دیانت، حسن اخلاق اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی قومی خدمات سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں