مالی میں کارروائی آخری مراحل میں ہے: فرانسیسی صدر
پیرس (آن لائن) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ مالی کے شمالی علاقوں میں فرانسیسی افواج کی اسلامی شدت پسندوں کےخلاف کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ بات پیرس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔فرانسو اولاند نے بتایا کہ افوغاص کے پہاڑوں میں شدید لڑائی ہو رہی ہے، جہاں القاعدہ کے کارکن چھپے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ شمالی مالی میں شدید لڑائی جاری ہے۔
فرانسیسی صدر