بستی ملوک( خبر نگار‘ نامہ نگار) ایس پی سٹی ملتان حسن رضا کھاکھی نے تھانہ بستی ملوک میں شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز،ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک بابر شہزاد کھیڑا اور سرکل مخدوم رشید کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس پی سٹی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے۔ایس پی سٹی نے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور میرٹ پر حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیئے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔
سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں: حسن رضا کھاکھی
Dec 25, 2024