پرامن جرگہ پر مقدمات قائم کرناسیاسی خودکشی ، راجہ عتیق سرور 

Dec 25, 2024

مری(نمائندہ خصوصی)پرامن جرگہ پر مقدمات قائم کرناسیاسی خودکشی  ہے،مری انتظامیہ نے ایسا کرکے لوگوں کو اشتعال دیا، مری غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے ان خیالات کا  اظہارمری کی معروف و ممتاز سیاسی شخصیت راجہ عتیق سرور نے اپنے  بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ لوگ اپنے حق کیلئے  باہر نکلے تھے اورایک پر امن جرگہ،منعقدہوا لیکن سیاسی ناعاقبت اندیشوں نے اس کو انتظامیہ کے ہاتھوں میں دیکر بے  بنیاد مقدمات قائم کئے جس سے معاملات میں بگاڑ پیدا ہوا اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنیوالوں سے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کی جانی چاہئے تھی ان کے جائز مطالبات کو حل کر  نا حکومت کی ذمہ داری ہے ہماری بھی یہی کوششں ہے کہ مذکرات کے ذریعے لوگوں کے مسائل کا ح نکالا جائے ڈنڈے سے مسائل  بڑھتے ہیں مقدمات کسی بھی مسئلہ کو حل نہیں کرتے سیاسی سوجھ بوجھ کا تقاضا یہی ہے کہ امن کا راستہ نکال کر متاثرین کے مطالبات کا حل نکالا  جائے۔

مزیدخبریں