لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشین امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفدنے بین الاقوامی تجارتی امور کے سربراہ محمد عمیر کی قیادت میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے جاپان چیمبر آف کامرس اور ٹوکیو چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا تاکہ جاپان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔وفد نے جاپان چیمبر آف کامرس اور ٹوکیو چیمبر آف کامرس کے بین الاقوامی شعبے کے چیف مینیجر مسٹر یوچی تومیزاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، محمد عمیر نے ممکنہ تعاون کے شعبوں پر روشنی ڈالی، جن میں مشترکہ سٹارٹ اپ پروگرامز، کانفرنسز، سیمینارز اور پاکستان سے اصل سامان تیار کرنے والی خدمات (OEM) شامل ہیں۔میٹنگ کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کاروباری سہولتیں پیدا کرنا تھا۔
انڈسٹریل سیونگ مشین امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ٹوکیو چیمبر آف کامرس کا دورہ
Dec 25, 2024