پی ٹی آئی ملکی بدنامی ‘ معاشی نقصان کا باعث بن رہی ہے: عمران رحمت 

Dec 25, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی فساد و انتشار پر مبنی سوچ ذہنیت کی عکاسی اور ان کے ملک دشمن ایجنڈے کا ثبوت ہے یہ اپنے مفادات کے حصول کی خاطر پاکستان کو خانہ جنگی کا شکار کرنا چاہتے ہیں گزشتہ تین دھائیوں سے پی ٹی آئی مسلسل ملکی بدنامی اور معاشی نقصان کا باعث بن رہی ہے بار بار امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو پاکستانی قوم نے مسترد کرکے بتادیا ہے کہ کوئی دانش مند اور محب وطن پاکستانی انکے ساتھ نہیں ہے ۔

مزیدخبریں