اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری سےکرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کےلیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔