حادثات میں کمی لانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے : وقاص رشید
وہاڑی (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا ئیں تحصیل کی سطح پر ہفتے میں دو دن کرونا کے جائزہ اجلاسز کرائے جائیں حادثات میں کمی لانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ریسکیو1122کے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس کو چیک کیا جائے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہم چلائی جائے بغیر منظوری کے یوٹرن کا جائزہ لیا جائے اور انکا خاتمہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر مزید کہا کہ چوکوں پر وارننگ لائٹس لگائی جائیں غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کے رحجان کو روکا جائے ویگنو ں اور رکشوں میں ایل پی جی سلنڈر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔