مدرسہ فیض العلوم کے مہتمم حافظ خدابخش 120 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ماہڑہ شہر (نامہ نگار) مدرسہ فیض العلوم کے مہتم 120 سالہ طویل العمر شخص ماہڑہ شہر کے رہائشی روحانی بزرگ و استاد حافظ خدا بخش انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ جنازگاہ ماہڑہ شہر ادا کر دی گئی مرحوم بزرگ کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ داماد قاری اللہ وسایا نے پڑھائی مولانا عبدالمعبود آزاد , ملک شوکت حسین زرگر , یونس محمد , ملک عبداللہ فہد لنگڑیال , ملک سعید ظفر کھچی , محمد اسماعیل , محمد عمران , حاجی محمد عاشق , جام زبیر منڈھیرہ , سجاد خلیل , میاں عبدالرشید , جام محمد رفیق ماہڑہ سمیت علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی، ضلعی صدر قاری محمد قاسم سانگی، مولانا محمد بلال ثاقب،مولانا محمد طیب قریشی، مولانا خالد محمود ضیاء، قاری محمد طارق سلیمان، قاری محمد ذکاء اللہ، قاری محمد حسنین معاویہ، مولانا محمد رفیق محمد ذیشان اسلم، قاری خادم حسین بانر شریف ودیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی تبلیغی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔