مشرقی چین میں کوویڈ۔19 کا صحت یاب ہونیوالا مریض دوبارہ نوول کرونا وائرس کا شکار
ہانگ ڑو(شِہنوا)چین کے مشرقی صوبے ڑی جیانگ میں کوویڈ۔19 کا صحت یاب ہونیوالا ایک مریض دوبارہ نوول کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔لی شوئی شہر کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس مریض کی 2 نومبر کو تیانجن میں نوول کرونا وائرس کے درآمدی مریض کی حیثیت سے تصدیق ہوئی تھی اور صحت یابی کے بعد اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔مریض کو علاج معالجے کیلئے چھنگ تیان کانٹی کے ایک نامزد ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مریض کے قریبی رابطوں کی نیوکلیک ایسڈ جانچ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک کسی مثبت نتیجے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وبائی امور سے متعلق مزید سروے جاری ہیں۔