افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع نے قبل ازیں اس حملے میں سات فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں 15 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”دشمن“ نے صوبہ بلخ میں واقع ضلع دولت آباد میں ایک چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن وزارت دفاع نے اپنے بیان میں طالبان پر اس حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38