وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما اور جعلی اکاونٹس جے آئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈیز ہیں کہ کس طرح ریاست ناکام ہوتی ہے غربت اور قرض میں ڈوبتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ یہ سمجھنے کے لیے کہ ریاستیں کیسے مفلسی اور قرض کی دلدل میں اترکر ناکامی کی بھینٹ چڑھتی ہیں پانامہ اور جعلی اکاونٹس کے بارے میں تیار کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹیں نہایت اہم دستاویز(کیس سٹدیز)ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جس مقدار اور انداز میں عوامی وسائل پر ڈاکا ڈالا گیا وہ ناقابل یقین ہے۔وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ کی کہ ان رپورٹس کے مطالعے کے باوجود لٹیروں کی وکالت کرنے والے قبیلے کو سمجھنا میرے لیے یقینا مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے