گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان اور دیگر شخصیات نے یوم قائدؒ اور کرسمس کا کیک کاٹا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشیوں بھرا دن ہے اور آج کی یہ تقریب دوہری خوشی کی حامل ہے کہ آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور پوری پاکستانی قوم یوم قائد ؒ پر پرمسرت ہے ۔ قائداعظم ؒ نے سادگی ، کفایت شعاری اور اصول پسندی کا عملی نمونہ پیش کیا اور بعد میں آنے والی قیادت قائدؒ کے انہی اصولوں پر عمل پیرا رہتی تو پاکستان کا شمار آج دنیا کی بڑی طاقتوں میں کیا جاتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان بھی قائداعظمؒ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔قائداعظمؒ کی پیروی کرتے ہوئے سادگی، کفایت شعاری اور اصول پسندی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38