بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر ڈی جی رینجرز کی مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنر ل محمد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے قائد کی روح کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔