ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیسٹ:چین نے تیسرا سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا
چین نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرنے کی غرض سے تیسرا سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا۔ اس سیٹلائٹ کو پیر اور منگل کی درمیانی رات مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر53 منٹ پر صوبہ سیچوان میں شیچانگ سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ سے لانگ مارچ تھری سی نامی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو چائنا ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ چین اب تک لانگ مارچ راکٹس کے ذریعے 296 خلائی مشن روانہ کر چکا ہے۔