العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نواز شریف کے وکلا نے مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور اس حوالے سے ان کے وکلا نے کام بھی شروع کردیا۔ نیب نے بھی مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا اور نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔واضح رہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیا.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024